سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں کا مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقیدت
اتوار 21 مئی 2017 12:40
(جاری ہے)
سید علی گیلانی نے کہا کہ وہ میر واعظ خاندان کی ان کاوشوں کے دل سے معترف ہیں جو انہوں نے جموں کشمیر میں اشاعت دین کے حوالے سے کی ہیں جبکہ وہ خواجہ عبدالغنی لون کی فطری صلاحیتوں اور جرأت کی ہمیشہ داد دیتے رہے ہیں ۔
حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے میر واعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے جنہوںنے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوںنے شہدائے حول کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس طرح ان معصوموںکا قتل عام کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثالیں نہیںملتی ۔انہوںنے کہاکہ ہم ان شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق اور شہید خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیاںمظلوم کشمیریوںکا بے مثال سرمایہ ہیں ۔ جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے واعظ مولوی محمد فاروق کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بہترین عالم،اعلیٰ پایہ کے مقرر اور مدبّرسیاست دان تھے جنہوں نے تاریخ کے مختلف ادوار میں اپنی کاوشوں سے کشمیر مسئلے کو زندہ رکھا اور اپنی گوناگوں صلاحیتوں سے کشمیریوں کی ہر سطح پر قیادت کی۔یاسین ملک نے میرواعظ اور انکے خانوادے کی دینی،سیاسی،سماجی اور تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس خانوادے نے زندگی کے جملہ شعبہ جات میں کشمیریوں کی راہنمائی کی اور اپنی صلاحیتوں اور کاوشوں کے بل پر تاریخ جموں کشمیر پر ان مٹ نقوش رقم کئے۔ انہوں نے خواجہ عبدالغنی لون کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کشمیر کے زیرک سیاستدان،مدبر اور ماہر قانون تھے جنہوں نے تاریخ کے ہر دور میں مردانہ وار حالات کا مقابلہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کوششیں کیں۔پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے سرپرست فضل الحق قریشی اورچیئرمین محمد مصدق عادل نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قائدین نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیردورانِ جدوجہدِ آزادی میں اپنی مظلوم قوم کی بڑی دلیری اور بیباکی سے رہنمائی کی اور دینی و سماجی سطح پر بے شمارکارہائے نمایاں انجام دیکر اپنے عوام کی خدمت کی،جس کیلئے تاریخ اور اپنی قوم انہیں تا دیر یاد رکھے گی ۔حریت رہنمائوں محمد یوسف نقاش، مختار احمدوازہ، ظفر اکبر بٹ، سید بشیر اندرابی ،حکیم عبدالرشید، محمد رمضان خان، محمد یاسین عطائی، یاسمین راجہ، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی، فردوس احمد شاہ، شبیر احمد ڈاراور دیگر نے بھی میر واعظ لولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے عظیم شہداء کے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.