پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا دن منایا گیا

پیر 22 مئی 2017 16:53

پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا دن منایا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا دن پیر کو منایا گیا ۔ اقوام متحدہ نے رواں سال حیاتیاتی تنوع کے دن کا موضوع ’’حیاتیاتی تنوع اور پائیدار سیاحت‘‘ منتخب کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں تمام انواع اپنی بقا کے لیے ایک دوسرے پر انحصار کرتی ہیں اورکسی ایک نوع کی معدومیت یا بڑھوتری سے کسی خاص مقام پر پائے جانے والی تمام انواع متاثر ہوتی ہیں۔

حیاتیاتی تنوع کے اس نظام کو انسانوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے موسمی تغیرات سے نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس اہم مسئلے کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ نے 2000 سی اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان متنوع موسمی اور جغرافیائی علاقوں سے مالا مال ہے اور یہاں مختلف انواع و اقسام موجود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بقائے باہمی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ملک میں پائے جانے والے حیاتیاتی تنوع کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سرکاری اورنجی اداروں و تنظیموں کی جانب مختلف پروگرام منعقد کئے گئے جس میں شرکاء کو حیاتیاتی تنوع کی مختلف جہتوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :