ایم فل اور پی ایچ ڈی ریسرچ سکالرز کو بامعنی اور سماجی مسائل سے وابستہ تحقیق کیلئے جدید معلومات تک رسائی فراہم کی جائے گی، وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی

پیر 22 مئی 2017 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) ایم فل اور پی ایچ ڈی ریسرچ سکالرز کو بامعنی اور سماجی مسائل سے وابستہ تحقیق کیلئے جدید معلومات تک رسائی فراہم کی جائے گی ،ْ اس سلسلے میں یونیورسٹی کیمپس میںبہت جلد ’’ڈیٹا ریسورس سینٹر‘‘ قائم کیا جائے گا ،ْ سکالرز کی حوصلہ افزائی کرنا اورریسرچ کے لئے انہیں مطلوبہ مواد تک رسائی فراہم کرنا ریسرچ کلچر کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے فاصلاتی و غیر رسمی نظام تعلیم کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے ڈیٹا انیلیسیز کی چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ورکشاپ کا اہتمام فیکلٹی آف ایجوکیشن نے یو ایس ایڈ کے مالی معاونت سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ دورانیہ کے اس تربیتی ورکشات میں ملک کے ہر حصے سے طلبہ شریک ہیں۔

یونیورسٹی آف واہ کے ڈاکٹر ساجد علی یوسفزئی اور یونیورسٹی آف لاہور کے ڈاکٹر ندیم ڈوگر تربیتی ورکشاپ کے ریسورس پرسن ہیں ۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک کو ایسے سکالرزفراہم کرنے کی قومی ذمہ داری بہ حسن و خوبی پوری کررہی ہے جو مجموعی اور انفرادی سطح پرلوگوں کی معیار زندگی میں بہتری اور مثبت تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ کمیونٹی کو اپنے طرز عمل کے ذریعہ معاشرے کی تعمیر اور مثبت تبدیلی میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریسرچ کو معیاری اور بامعنی بنانے کے لئے جدید طریقے ،ْ ذرائع اور نئے تکنیکس کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی معاشرتی مسائل سے وابستہ تحقیق کی طرف طلبہ کو نہ صرف راغب کرتی ہے بلکہ معیاری ریسرچ کے لئے انہیں درکار سہولتیں بھی فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعات کی پہچان ان کے ریسرچ کام سے ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اوپن یونیورسٹی نے گذشتہ سو ا دو سال کے مختصر عرصہ میں 9۔جرنلز شائع کئے جبکہ دو جرنلز زیر اشاعت ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تربیتی ورکشاپ کی مالی معاونت کی فراہمی پر یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈیٹا انیلیسیز کی تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی اجلاس سے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ،ْ یو ایس ایڈ پاکستان کے نمائندے اویس ،ْ ورکشاپ رابطہ کار ،ْ ڈاکٹر آفشا ہما ء اور ڈاکٹر فضل الرحمن نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور کہا کہ بامعنی ریسرچ کے لئے سکالرز کو ڈیٹا کلیکشن کے مختلف مراحل کی تربیت دی جائے گی۔

یوایس ایڈ کے نمائندے اویس نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوایس ایڈ پاکستان میں تعلیم اورریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے پانچ مختلف تربیتی ورکشاپس کے لئے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔