لاہورہائیکورٹ نے طالبہ کو نقل کے الزام میں یونیورسٹی سے نکالنے کیخلاف درخواست مسترد کر دی

پیر 22 مئی 2017 20:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) لاہورہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ کو نقل کے الزام میں یونیورسٹی سے نکالنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی، جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزارطالبہ دیبا خالد کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یوایم ٹی سے پی ایچ ڈی کے دو سمسٹرز پاس کئے اور انتظامیہ نے پیپرز کے نتائج کا اعلان کر نے کی بجائے نقل کا الزام لگا کر یونیورسٹی سے نکال دیا،درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت یونیورسٹی انتظامیہ کو درخواستگزار کو دوبارہ داخلہ دینے کا حکم جاری کرے، جس پر عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آنے سے قبل وائس چانسلر کو درخواست دینی چاہیے تھی،عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :