عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بند کرانے ،کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے،راجہ ظفر الحق
شہید قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ، شہادت قوموں کیلئے مشعل راہ ہوتی ہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، سید فیض نقشبندی مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کا بنیادی مقصد خطے میں فرقہ واریت پھیلانا ،مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرانے کا بھارت اسرائیل منصوبہ ہے،کونیئرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر وپاکستان
پیر 22 مئی 2017 23:27
(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کا بنیادی مقصد خطے میں فرقہ واریت پھیلانا اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرانے کا بھارت اسرائیل منصوبہ ہے۔
مہمان خصوصی سینٹر راجہ ظفر الحق نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بند کرانے اور کشمیریوں کا حق، حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر قائدین حریت نے مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بھارتی مظالم و بربریت اور شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فیکٹ فنڈنگ کمیشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی بند کرانے اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین اور نوجوانوں کی مسلسل نظر بندی اور آئے روز و شب چھاپوں کے خلاف بھارت پر دبائو ڈالیں اور ان کا تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیری طلبا و طالبات پر ظلم و تشدد کرنے کی مذمت کی۔ مقررین نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر میں دیرپا امن ممکن نہیں، کشمیری عوام اپنے مسلمہ پیدائشی حق ’’حق خودارادیت‘‘ کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کانفرنس میں محمود احمد ساگر، میر طاہر مسعود، منظور الحق بٹ، سید اعجاز رحمانی، سید مظفر حسین شاہ، شمیمہ شال، دائود خان یوسفزئی، محمد شفیع ڈار، میاں مظفر، راشد وانی، کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر قراردادیں بھی منظور کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.