پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’وحدت اُمت کانفرنس‘‘ کل ہو گی

منگل 23 مئی 2017 14:13

پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’وحدت اُمت کانفرنس‘‘ کل ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پاکستان علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف اور حالیہ دنوں میں ریاض سعودی عرب میں ہونے والی عرب اسلامی امریکی کانفرنس کے حوالہ سے ’’وحدت اُمت کانفرنس‘‘ کل ( بدھ ) 24 مئی بوقت 02:00 بجے تا 04:00 بجے لاہور پریس کلب میں ہو گی۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے۔وحدت امت کانفرنس سے مختلف مکاتب فکر اور پاکستان علماء کونسل کے قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :