سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ مختص نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

منگل 23 مئی 2017 19:30

سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ مختص نہ کرنے کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ مختص نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے خصوصی افراد کے کوٹہ سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا عدالت میں اسفند یار کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ مختص کرنے کا حکم دیا لیکن عدالتی حکم کے مطابق وفاقی اور صوبائی محکموں میں خصوصی افراد کو نوکریاں نہیں دی جا رہی ہیں، عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :