کسان پیکج سے کاشتکاروں کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے،مرزا الیاس بیگ

بدھ 24 مئی 2017 15:13

کسان پیکج سے کاشتکاروں کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے،مرزا الیاس بیگ
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے اور کول پاور پراجیکٹس حکومت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے انقلابی اقدامات ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے زرعی معیشت کے استحکام اور اس شعبہ سے وابستہ افراد کو ریلیف دینے کیلئے کسان پیکج متعارف کرایا جس سے کاشتکاروں کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سینئر راہنماء پاکستان مسلم لیگ( ن) مرزا الیاس بیگ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ورثے میں ملنے والے معاشی و اقتصادی مسائل پر قابو پانے اور ملک و قوم کا وقار بلند کرنے کیلئے گذشتہ چار سالوں میں یادگار کردار ادا کیا اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے ملک کے ہر علاقہ کے مکین بلا امتیاز مستفید ہو رہے ہیں ۔اگر حکومت کے انقلابی پروگراموں میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتیں تو پاکستان کا معاشی و اقتصادی نقشہ قطعی مختلف ہوگا۔