پاکستان دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ کسی بھی جارحیت کا ایسا جواب دیا جائے گا جو دشمن کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔ہماری فورسز پروفیشنل، مکمل آپریشنل اور ہمیشہ مکمل طور پر تیار ہیں۔قوم کو دشمن کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں-پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی سکردو میں جنگی مشقوں کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم بدھ 24 مئی 2017 15:36
(جاری ہے)
ایئرچیف نے کہا کہ جے ایف تھنڈر طیارے پاکستان کا فخر ہیں جس کا مقصد خود انحصاری کا حصول ہے۔
اسکردو میں جنگی طیاروں کی مشقوں کے حوالے سے ایئر چیف نے بتایا کہ یہ معمول کی مشقیں ہیں، ہماری فورسز پروفیشنل، مکمل آپریشنل اور ہمیشہ مکمل طور پر تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہے۔انہوں نے کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہم ہر طرح کے چیلنج کے لیے تیار ہیں ،قوم کو دشمن کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،پی اے ایف کے لیے کوئی بھی صورتحال مشکل نہیں ، ہماری آپریشنل تیاریوں کے آگے یہ معمول کی بات ہے۔ اگر کسی جانب سے کوئی ایڈونچر کا سوچا گیا تو اس کی غلط فہمی ہو گی، پوری طاقت سے جواب ملے گا جو ہمارے ریاست کی دفاعی پالیسی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اعتماد ہونا چاہئے کہ پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہے۔پاک فضائیہ بہترین ایئر فورس ہے،ضرب عضب کے مشن ہوں یا رد الفساد، پاک فضائیہ کا بھر پور کردار ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشقیں موسم گرما کی معمول کی تیاریوں کا حصہ ہیں، پاک فضائیہ کی تیاریاں پورا سال جاری رہتی ہیں، ہمیں اپنی فوج کو بتانے کی ضرورت نہیں، شاید بھارت کو بتانا پڑتا ہوگا۔ایئرچیف نے کہا کہ ہماری فورسزتجربہ کار اورہمہ وقت آپریشنل رہتی ہیں، ہمیں کسی کی دھمکیوں کو خاطر میں لانے کی ضرورت نہیں، کسی نے مہم جوئی کی تو ہمارا جواب دشمن کی نسلیں یادرکھیں گی، ضرب عضب ہو یا ردالفساد فضائیہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، جے ایف 17 کی پیداوار 3گنا بڑھا چکے ہیں، جے ایف 17 میں جدید تقاضوں کے مطابق بہتری لائی گئی ہے۔ایئرمارشل سہیل امان نے بتایاکہ ائیر ٹو ائیرری فیولنگ کی صلاحیت تمام جہازوں میں کردی ہے، ضروریات کے مطابق بہتری لارہے ہیں، فضائی نگرانی کیلئے ضروریات کے مطابق مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں۔ قبل ازیں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سیاچن محاذ کے قریب فارورڈ آپریشنل ایریا میں میراج طیارہ اڑا کر جنگی مشقوں میں حصہ لیا- یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے افسران کو مختصر نوٹس پر آپریشن کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا تھا، بھارتی ایئر چیف نے ایئر ڈیفنس ونگ کے 12 ہزار افسران کو خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ فضائیہ موجودہ سازوسامان کے ساتھ ہی حملے کیلئے تیار رہے، اس تیاری کا ہدف پاکستان ہوسکتا ہے۔30 مارچ کے دستخط شدہ ان خطوط نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا جبکہ بھارتی اخبار کے مطابق اس ہدایت کو مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ اگرچہ ان خطوط میں کئی دیگر معاملات پر بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں تاہم ایئر چیف کی اہلکاروں کو موجودہ وسائل کے ساتھ مختصر نوٹس پر آپریشن کی تیاری کی نصیحت نے سب کی توجہ حاصل کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.