وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،آئندہ مالی سال کے بجٹ خصوصاً زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ترجیحات کا تفصیلی جائزہ
آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبے کے عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا،عوام کی خوشحالی کے بڑے پروگرام کو مزید آگے بڑھائینگے‘شہبازشریف شعبہ زراعت کی ترقی ،کسانوں کی خوشحالی ہماری ترجیحات،آئندہ مالی سال کے بجٹ اس شعبہ کی ترقی کیلئے زیادہ وسائل مختص کیے جائینگے
بدھ 24 مئی 2017 18:50
(جاری ہے)
اسی مقصد کے پیش نظر شعبہ زراعت کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اورآئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسانوں کو ریلیف کی فراہمی اورزرعی شعبہ کی ترقی کیلئے زیادہ وسائل مختص کیے جائینگے۔
انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے اوراس پروگرام پر عملدر آمد کیلئے انتہائی شفاف میکانزم بنایاگیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی سے چھوٹے کاشتکار کو اس کا حق دیا گیا ہے،اسی طرح کھاد پر سبسڈی سے کاشتکاروں کو حقیقی ریلیف ملا ہے ۔انہوںنے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی کے نرخوں میں کمی اورزرعی لوازمات کی سستے داموں فراہمی سے زراعت کے شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔تاریخ ساز کسان پیکیج پر عملدرآمد سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گااوراسی مقصد کے پیش نظر زرعی شعبے کے فروغ اورکاشتکار کی خوشحالی کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کیے گئے ہیں۔صوبے کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیںاورحکومت کے کسان دوست اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔اجلاس میں صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا،نعیم اختر بھابھہ ،چیف سیکرٹری، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اورماہرین نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.