پاکستان ترقی وخوشحالی کے نئے دورمیںداخل ہوچکا ہے، چوہدری اعجازاحمد

بدھ 24 مئی 2017 21:58

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان ترقی وخوشحالی کے نئے دورمیںداخل ہوچکا ہے، وزیراعظم کی قیادت میںسی پیک منصوبہ اورملک بھرمیںپھیلی موٹرویزمکمل ہوتے ہی بیرون ممالک سے لوگ روزگارکی تلاش میںپاکستان آئیںگے۔ نئے پارپراجیکٹ سے ملنے والی سینکڑوںمیگاواٹ بجلی سسٹم میںشامل ہونے سے توانائی بحران ہمیشہ کے لئے قصہ پارینہ بن جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن)کے راہنماچوہدری اعجازاحمدپارس والے نے خصوصی گفتگومیںکیا۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسیوںکاثمرہے کہ وزیرآبادجیساچھوٹا شہرتیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ خواتین کے لئے سرکاری کروڑوںروپے کی لاگت سے پانچ نئے ڈگری کالجزکی تعمیر، درجنوںسرکاری تعلیمی اداروںکی اپ گریڈیشن ، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میںتوسیع اورٹراماسنٹرکی تعمیر، وزیرآبادتاکوٹ ہراکارپیٹڈسڑک کی تعمیراورسینکڑوںدیہات کوشہرسے ملانے والی شاہرات کی تعمیرومرمت، کوٹ خضری میںسپورٹس اسٹیڈیم کاقیام ، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی آئوٹ ڈورسروسزکاآغاز اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ حکومت عوام کامعیارزندگی بلنددیکھنے کے خواہاںہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران خاںاوراسکے تمام چھوٹے بڑے حواریوںکارونادھونااقتدارکی خاطرہے۔

متعلقہ عنوان :