لا علاج بچوں کی خواہش کا احترام قابل فخر اقدام ہے۔ گورنر سندھ
بدھ 24 مئی 2017 22:05
(جاری ہے)
اس موقع پر معروف صنعت کارایس ایم منیر ، مرزا اشتیاق بیگ ، مرزا اختیار بیگ ، سینیٹر عبد الحسیب ، گلزار فیروز ، شکیل ڈھنگڑا ، یٰسین ملک سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔
خطاب میں گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں یوں تو بے شمار تقریبات ہوتی ہیں لیکن آج کی تقریب انتہائی منفرد ہے، معصوم بچوں نے جو گفٹ کی خواہش کی انہیں فراہم کی تاکہ انہیں کوئی کمی محسوس نہ ہو سکے یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوںنے کہا کہ گورنر ہائوس ایک تاریخی جگہ ہے یہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا گھر ہے ، آج یہاں بچوں کو ان کی خواہشات کے مطابق گفٹ ہمیشہ یاد رہیں گے ،عظیم اور نیک مقصد کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اس ضمن میں گورنر ہائوس ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مرزا اشتیاق بیگ عظیم اور نیک کام کررہے ہیں جسے سراہاجاناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ لاعلاج موذی امراض میں مبتلا بچوں کو ان کی خواہش کے مطابق آرمی چیف ، معروف کھلاڑیوں اور فلمی اداکاروں سے ملانا اور انھیں سپورٹ دینا قابل تحسین ہے اس کا اجر اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے ۔ معروف صنعت کار مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نے پروگرام کے گورنر ہائوس میں انعقاد پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر بھی ان بچوں کے لئے درد رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کی زندگی میں اضافہ تو نہیں کرسکتے لیکن ان کے چہروں پر مسکراہٹ ضرور لا سکتے ہیں ۔پروگرام میں گورنر سندھ نے بچوں کو ٹیلی وژن ، لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر ، ٹیبلیٹ ، سائیکل اور دیگر اشیاء گفٹ کیں ۔ تقریب میں بچوں کی خواہش پر گورنر سندھ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیا گیا اس موقع پر گورنر سندھ نے فرداً فرداً بچوں سے مصافحہ اور ان سے بات چیت بھی کی ۔بچوں کی خواہش کے مطابق انھیں گورنر ہائوس میں تاریخی جگہوں کا دورہ بھی کرایا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.