اینی میٹڈ مووی ڈیسپیکیبل می تھری کی نئی جھلکیاں جاری

ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ مووی ڈیسپیکیبل می تھری 30 جون کو ریلیز کی جارہی ہے

جمعرات 25 مئی 2017 12:07

اینی میٹڈ مووی ڈیسپیکیبل می تھری کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) ہالی وڈ کی ڈیسپی کیبل می سیریز کی تیسری فلم کی نئی جھلکیاں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کیلئے ریلیز کردی گئیں۔ڈیسپیکیبل می 3 کی کہانی گھومتی ہے اس بار گرو’ اور اس کے بچھڑے جڑواں بھائی ڈرو کے گرد۔

(جاری ہے)

دونوں کی ہوتی ہے ملاقات تو شروع ہوتی ہے پھر موسیقی کے تڑکے سے بھرپور شرارتوں بھری دلچسپ داستان۔ فلم کے نمایاں کرداروں پر پس پردہ آواز دی ہے اسٹیو کیرل، کرسٹین ویگ ، ٹیری پارکر اور دیگر ساتھی اداکاروں نے۔ ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ مووی ڈیسپیکیبل می تھری 30 جون کو ریلیز کی جارہی ہے۔