حکومت بر آمدات میں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ْ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
حکومت نے برآمدی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے خصوصی پیکیج دیا تھا جس پر عمل درآمد ہو رہا ہے ،ْپریس کانفرنس بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 70 فیصد اضافہ ،ْ مالی سال کے اختتام تک درآمدات کا حجم 45.48 ارب ڈالر رہنے کا امکان
جمعرات 25 مئی 2017 19:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جولائی تا اپریل کے دوران 37.84 ارب ڈالر کی درآمدات کی جا چکی ہیں جبکہ مالی سال کے اختتام تک درآمدات کا حجم 45.48 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے مشینری اور پلانٹ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو جی ڈی پی پر مثبت اثرات مرتب کرے گی اور اس سے فی کس آمدنی کے اضافہ میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 70 فیصد، ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 23 فیصد، تعمیراتی مشینری کی درآمدات میں 69 فیصد، زرعی مشینری کی درآمدات میں 37 فیصد جبکہ دیگر متفرق درآمدات میں 50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران پلانٹ اور مشینری کی درآمدات میں مجموعی طور پر 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کے اضافہ، مشینری اور پلانٹ کی درآمدات میں اضافہ اور قومی برآمدات میں کمی کی وجہ سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ 17.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو جی ڈی پی کے 2.4 فیصد کے برابر ہے جبکہ مالی سال کے اختتام تک اس کا ہدف جی ڈی پی کے 2.7 فیصد تک مقرر کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.