جے آئی ٹی پر اعتراض; سپریم کورٹ نے حسین نواز کو نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 مئی 2017 13:58

جے آئی ٹی پر اعتراض; سپریم کورٹ نے حسین نواز کو نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مئی 2017ء) : پانامہ لیکس پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت کے لیے حسین نواز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے حسین نواز کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں حسین نواز اور اٹارنی جنرل کو 29 مئی کو طلب کیا گیا ۔ 29 مئی کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ حسین نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی ممبران پر سیاسی وابستگی کا الزام عائد کر کے انہیں جے آئی ٹی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔