وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے 25 نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 61کروڑ 42لاکھ 60ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز

وزارت کے دس نئے منصوبوں کے لئے 33کروڑ 64لاکھ 47ہزار، پندرہ جاری منصوبوں کیلئے ایک ارب 27کروڑ 78لاکھ 19ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز

جمعہ 26 مئی 2017 16:13

وزارت قومی تحفظ خوراک   و تحقیق کے 25 نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء میں وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے 25 نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر ایک ارب 61کروڑ 42لاکھ 60ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، وزارت کے دس نئے منصوبوں کے لئے 33کروڑ 64لاکھ 47ہزار جبکہ پندرہ جاری منصوبوں کیلئے ایک ارب 27کروڑ 78لاکھ 19ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے دس نئے منصوبوں میں زرعی معلوماتی پورٹل کے لئے 3کروڑ ،ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کی کمرشیلائزیشن کے لئے چار کروڑ ،سیڈ سرٹیفکیشن کے لئے 97لاکھ 40ہزار گلگت بلتستان میں ٹرائوٹ کیج کی کاشت کیلئے 2کروڑ 20لاکھ 87ہزار روپے ،منہ اور پائوں کی بیماریوں کے کنٹرول کیلئے 13کروڑ 49لاکھ 20ہزار ،سندھ عمر کوٹ میں لائیوسٹاک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے 5کروڑ ،کراچی ملیر میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ 16لاکھ 24ہزار وپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ جاری منصوبوں میں سویابین کراپس کی کمرشیلائزیشن کے لئے 2کروڑ ،نیشنل لیول کی فروٹ پلانٹ نرسریز کے لئے 3کروڑ 69لاکھ 91ہزار روپے ،تجارتی سطح پر جدید کاشتکاری کی پروموشن کے منصوبے کے لئی50کروڑ ،فاٹا شمالی و جنوبی وزیر ستان اور لکی مروت میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے 18کروڑ 18لاکھ اور نیشنل پیسٹی سائیڈ مانیٹرنگ سسٹم کے لئے 28کروڑ 43لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔