لاہور پولیس نے رمضان المبارک کاسکیورٹی پلان ترتیب دیدیا
سحری ، افطاری اور خاص کر نماز کے اوقات میں پولیس کے اسپیشل کمانڈوز کو تعینات کیا جارہا ہے، باقاعدہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں خصوصی تربیت کروائی گئی ہے ڈولفن اور PRU کے جوانوں کو بھی انہی اوقات میں موئثر گشت اور چوکس رہنے کی ہدایت
جمعہ 26 مئی 2017 23:40
(جاری ہے)
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے۔ افسران خود پوائنٹ پر جاکر اہلکار کو بریفنگ دیں۔
لاہور پولیس کے افسران سے لے کر ہر جوان نمازیوں کی " آپ عبادت کرے ہم حفاظت کریں گی"کے جذبہ کے تحت حفاظت کرے گا۔ رمضان المبار ک کے پاک مہینے میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے چوکنارہیںاور چھوٹی سے چھوٹی معلومات بھی 8330 یا 15 پر ضرور دیں۔ جب سے سنیپ چیکنگ کے اسپیشل سکواڈ ز تشکیل دیئے گئے ہیں انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف بھرپور اور بہترین کارروائی کی ہے جس پر یہ مبارکباد اور شاباش کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سنیپ چیکنگ کے لئے تشکیل دیئے گئے خصوصی اسکواڈزکے اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی سکیورٹی لاہور عبادت نثاراور ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر بھی موجود تھے ۔ایس پی سکیورٹی لاہورعبادت نثار نے اس موقع پر کہا کہ سنیپ چیکنگ کیلئے تشکیل دیئے گئے اسپیشل اسکواڈ ز کے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات اور تربیت دی گئی ہے جنہوں نے آج تک مختلف نوعیت کی کارروائیاں بھی کی ہیں۔ ہمارا یہ پہلا تجربہ کامیاب ہوا ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔(معظم فخر)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.