سینئر اداکار اچھی خان نے روزہ رکھ کر پنجابی فلم ’’ ملک بہادر ‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیا

اتوار 28 مئی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) سینئر اداکار اچھی خان نے روزہ رکھ کر پنجابی فلم ’’ ملک بہادر ‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔ گزشتہ روز اچھی خان اور معمر رانا نے مقامی اسٹوڈیو میں شدید گرمی میں فلم کی شوٹنگ میں اپنے کرداروں کی عکسبندی میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

فلم کا کام جلد از جلد مکمل کر نے کے بعد اس کو عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔ ۔ فلم میں اچھی خان منفرد نوعیت کا کردار ادا ر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں معمر رانا ،ارباز خان ، صوبیہ خان ، جہانگیر خان جانی ، ولی حامد ، انیلہ آغا ،شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر پپا ملک اور ہدایتکار مقصود احمد ہیں۔

متعلقہ عنوان :