گجرات ،ْ کوٹ ککہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ماں باپ اور بیٹے کو قتل کردیا

قتل ہونے والوں میں 70 سالہ فیاض، 60سالہ سکینہ اور 45سالہ سجاد کے نام سے ہوئی ہے ،ْمقدمہ درج

اتوار 28 مئی 2017 12:50

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) گجرات کے علاقے کوٹ ککہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ماں باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔اطلاعات کے مطا بق گجرات کے علاقے کوٹ ککہ تھانہ کنجاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے ماں باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تینوں افراد کو سحری کے وقت قتل کیا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 70 سالہ فیاض، 60سالہ سکینہ اور 45سالہ سجاد کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ْپولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :