پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف ہونی چاہئیں ،ْمریم اور نگزیب

حسین نواز کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تاریخ رقم ہونے جیسا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 15:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف ہونی چاہئیں ،ْحسین نواز کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تاریخ رقم ہونے جیسا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ حسین نواز کو گزشتہ روز جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا نوٹس ملا اور وہ پیش ہو گئے ان کا یہ اقدام تاریخ رقم ہونے جیسا ہے جس طرح نواز شریف نے تمام آئینی و قانونی حق ادا کیے بالکل اسی طرح حسین نواز بھی جے آئی ٹی میں 2 لوگوں پراعتراضات کے باوجود بھی پیش ہوئے۔

انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف ہونی چاہئیں، حسین نوازکی جانب سے جن لوگوں پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ،ْ سب جانتے ہیں کہ وہ کیسے ہیں تاہم ہم ان پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ،ْفیصلہ تو اب سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے کیلئے وزیراعظم نے پہلے ہی خط لکھاتھا ،ْ شریف خاندان کسی بھی قانونی مسئلے پر سیاست نہیں کرناچاہتا۔

متعلقہ عنوان :