شمالی اور مرکزی چین بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں

اتوار 28 مئی 2017 15:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) چین کی قومی رصد گاہ نے اتوار کو شدید درجہ حرارت کیلئے زرد الرٹ جاری کیا ہے جو کہ تین سطح وارننگ سسٹم میں انتہائی سنجیدہ ہے بعض شمالی علاقوںمیں 39ڈگری سینس سے زیاد ہے ، شمالی صوبوں بھر میں گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے اور اس سے مئی میں باز علاقوں میں درجہ حرارت تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر چند روز تک جاری رہے گی ۔محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ بیجنگ ، ٹیان جن ، ہیبی ، شان شی ، ہینان ، شان ڈونگ ، ہوبی ، انہوئی ، جیانگ سو اور سنکیانگ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 35درجے سلسیس سے زیادہ ہو گا ، زیر یں بیجنگ اور ہیبی ، ہینان ، شنڈونگ اور ہوبی کے صوبوں کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 39ڈگری سلسیس تک پہنچ سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ لہر علاقوں میں سرد لہر کے آنے سے 30مئی سے بتدریج کم ہونا شروع ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :