وفاقی وزراء جتنا مرضی واویلا کر لیں پانامہ لیکس (ن) لیگ کے گلے کا طوق بن چکا ‘ قمر زما ن کائرہ

پی پی قیادت کے متحرک ہونے سے حکمرانوں کی صفوںمیں ہلچل مچی ہوئی ہے ‘ پنجاب کے صدر کی گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء جتنا مرضی واویلا کر لیں پانامہ لیکس (ن) لیگ کے گلے کا طوق بن چکا ہے ،پیپلز پارٹی کی قیادت کے سیاسی طور پر متحرک ہونے سے حکمرانوںکی صفوںمیں ہلچل مچی ہوئی ہے ،آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کی طرف سے جے آئی ٹی کے ممبران پر اعتراض نے سب کچھ واضح کر دہا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہوتے تو انہیں عدم اعتماد کا حربہ استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمران پیپلزپارٹی کے دور میں اور آج کے دور میں مہنگائی کا موازنہ کر لیں انہیں فرق معلوم ہو جائے گا۔ شفافیت کے دعوے کرنے والوں کے پانامہ کی شکل میں کرپشن کے پوری دنیا میں چرچے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے اوراسی وجہ سے حکمران لیگ کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پانامہ لیکس (ن) لیگ کے ساتھ جھڑ گیا ہے اور وفاقی وزراء جتنا مرضی واویلا کر لیں اس سے اپنا پیچھا نہیں چھڑ اسکتے۔

متعلقہ عنوان :