میں اپنے دور کی تنخواہ ایوان صدر کے کم آمدنی والے ملازمین میں تقسیم کر دیتا تھا، آصف زرداری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 مئی 2017 21:57

میں اپنے دور کی تنخواہ ایوان صدر کے کم آمدنی والے ملازمین میں تقسیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی ۔2017ء) سابق صدر آصف زرداری نے اپنے5سالہ دور صدارت کی تنخواہ سٹاف میں بانٹنے کا انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دورِ صدارت میں وہ تنخواہ خود نہیں رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں علم تھا کہ وہ اگر تنخواہ وصول نہیں کریں گے تو کوئی نہ کوئی کلرک یا منشی اُس کا استعمال کر لے گا اسی لئے وہ اپنی تنخواہ لے کر ایوان صدر کے کم آمدنی والے ملازمین میں تقسیم کر دیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :