راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کی خبریں جھوٹ نکلیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 مئی 2017 23:36

راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی چھوڑ کر پاکستان واپس آنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی ۔2017ء) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کی خبریں جھوٹ نکلیں۔ اُردو پوائنٹ کے خصوصی ذرائع کے مطابق آج دن بھر سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی سے استعفیٰ دے کر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اُردو پوائنٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایسی خبریں جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہیں۔  سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ریاض میں منعقد ہونے والی اسلامک، امریکہ عرب کانفرنس میں راحیل شریف نے خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔ انہوں نے امریکی اور سعودی حکام کی خصوصی ملاقاتوں میں راحیل شریف کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کانفرنس میں راحیل شریف نے صرف خصوصی مہمان  کے طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کسی ملاقات اور پالیسی فیصلوں میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :