عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،سہیل انور سیال
پیر 29 مئی 2017 18:33
(جاری ہے)
سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سندھ حکومت کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے کمپلین سینٹرکا قیام کیا گیا ہے جہاں گراں فروشی ،ناقص اشیا کی نشاندہی سمیت صارفین اپنی تمام شکایات کے ازالے کے حوالے سے بے جھجک رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
ناجائز بازاروں کے انعقاد کے حوالے صوبائی وزیر نے واضع کیا کہ غیر قانونی بازاروں کے فروغ اور انعقاد میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی بھی طرح کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے اور بچت بازاروں کو قانونی دائرہ کار میں لا کر عوام کے لئے سہولت پیدا کی جائے۔ سہیل انور سیال نے اس موقع پر جعلی زرعی دواوں کے کاروبار میں ملوث عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یا تو مجرمانہ روش سے باز آئیں ورنہ سخت ترین حکومتی ایکشن کے لئے تیار ہوجایئں۔ صوبائی وزیر نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔ لوڈشیڈنگ کی ابتر صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سحر و افطار کے موقع پر بجلی کی موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔ صوبائی وزیر کی جانب سے ہوم سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی گئی کہ واپڈا سے رابطہ قائم کرکے عوام میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پھیلی بے چینی کا احوال بیان کیا جائے۔ سہیل انور سیال نے واپڈا کو سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔ کرپشن اور اقربا پروری کی حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے تمام محکموں اور اداروں میں تمام معاملات کو شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر جانچنے کی پالیسی وضع کردی گئی ہے جو کہ درحقیقت پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور بھی ہے اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وژن بھی۔ سہیل انور سیال کی جانب سے بیورو آف پرائزز اینڈ کنٹرول کے افسران سے گفتگو میں یہ بات صاف بیان کی گئی کہ غیر قانونی بازاروں کے قیام اور فعالیت میں اگر کسی بھی افسر کو ملوث پایا گیا تو سخت ترین محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سے مخاطب ہوتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی میں لگنے والے تمام غیر قانونی بازاروں کا فی الفور قلع قمع کیا جائے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پولیس کو مکمل تعاون کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ میڈیا نمائندگان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں صوبے میں امن عامہ کی صورت حال کافی بہتر ہے اور کرپشن اور مہنگائی کے طوفان کو حکومت اور عوام مل کر ہی شکست دے سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.