لاہور ، آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

پیر 29 مئی 2017 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ میں جاوید احمد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دو لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

بادامی باغ کے علاقہ میں راشد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ شاہدرہ میں ایوب کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔وحدت کالونی میں عمران کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ آتشزدگی کے واقعات کے دوران شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔ گھروں میں موجود اہل خانہ اور دکان میں موجود مالک اور گاہکوں نے خوفزدہ ہوکر بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :