لاہور ، تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک

پیر 29 مئی 2017 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) کاہنہ کے علاقہ میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اسکے ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کا رہائشی امتیاز نوید موٹر سائیکل پر کاہنہ کے علاقہ فیروز پور روڈ پر جا رہا تھا کہ صوئے اصل کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار مزدا ٹرک نے اسے ٹکر مار دی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا نوجوان امتیاز نوید موٹر سائیکل سمیت قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جاگرا۔

موقع پر درجنوں افراد جمع ہو گئے جنہوں نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اسکے ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق متوفی کے لواحقین نے قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے لاش وصول کرلی ہے۔ (معظم فخر)

متعلقہ عنوان :