حافظ آباد،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام آل پنجاب دنگل مقابلے اختتام پذیر

حافظ آباد،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے

منگل 30 مئی 2017 13:27

حافظ آباد،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام آل پنجاب ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حافظ آباد اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ آل پنجاب دنگل مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔حافظ آباد،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے۔وائس چیئر مین بلدیہ خالد محمود بٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین دنگل مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حافظ آباد اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج حافظ آباد کی گرائونڈ میں آل پنجاب دنگل مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجس میں حافظ آباد،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،وزیر آباد،پسرور سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پہلوانوںنے حصہ لیاوائس چیئر مین بلدیہ خالد محمود بٹ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین،جنرل کونسلرز بشارت رضا بٹ،محمد یوسف سومی،طارق محمود دھوتڑدنگل مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پہلوانوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیئر مین خالد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ دنگل پنجاب کا ایک مقبول ترین روایتی اور ثقافتی کھیل ہے حکومت نہ صرف پنجاب کے ان روایتی کھیلوں بلکہ دیگر گیمز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ ان کھلاڑی میں مقابلہ کا رجحان اور جیت کی لگن پیدا ہو۔

متعلقہ عنوان :