پاناماکیس کی جے آئی ٹی میں حسین نوازکے سوالات کے جوابات سامنے آگئے

میری بہن لندن فلیٹس اورآف شورکمپنیوں کی ٹرسٹی تھیں،کیافلیٹس کی خریداری کیلئےرقم پاکستان سےگئی؟مجھےنہیں معلوم،اس وقت میری عمرکم تھی،لندن فلیٹس کاپہلےمالک کون تھا؟ لندن فلیٹس پہلےقطری خاندان کی ملکیت میں تھے۔جے آئی ٹی کے سامنے حسین نوازکے جوابات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 جون 2017 18:08

پاناماکیس کی جے آئی ٹی میں حسین نوازکے سوالات کے جوابات سامنے آگئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم جون2017ء) : پاناماکیس کی جے آئی ٹی میں حسین نوازکے سوالات کے جوابات سامنے آگئے، میری بہن لندن فلیٹس اور آف شورکمپنیوں کی ٹرسٹی تھیں۔جے آئی ٹی نے سوال کیاکہ کیافلیٹس کی خریداری کیلئے رقم پاکستان سے گئی؟ فلیٹس کی رقم کیسے گئی مجھے نہیں معلوم ،اس وقت میری عمرکم تھی، لندن فلیٹس کاپہلے مالک کون تھا؟ لندن فلیٹس پہلے قطری خاندان کی ملکیت میں تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی نے حسین نوازسے سوال کیاکہ کیا آپ کے پاس دوہری شہریت ہے۔اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔جے آئی ٹی نے سوال کیاکہ آپ لندن فلیٹس کب خریدے؟جواب دیاکہ لندن فلیٹس کامالک 2006میں بنا۔سوال کیاگیاکہ لندن فلیٹس کاپہلے مالک کون تھا۔جواب میں کہا کہ لندن فلیٹس پہلے قطری خاندان کی ملکیت میں تھے۔

(جاری ہے)

قطری شاہی خاندان کیساتھ ہمارے داداکے اچھے کاروباری مراسم تھے۔

جے آئی ٹی کاسوال کہ آپ کی والدہ نے کہاکہ لندن فلیٹس بچوں کی پڑھائی کے دوران خریدے۔حسین نوازنے جواب میں کہا کہ میری والدہ کابیان ان کی اپنی رائے ہے۔جے آئی ٹی نے سوال کیاکہ کیالندن فلیٹس اور آف شورکمپنیوں کی ٹرسٹی آپ کی بہن تھیں ۔جواب میں کہا کہ میری بہن تمام کمپنیوں کی ٹرسٹی تھیں۔جے آئی ٹی نے سوال کیاکہ کیافلیٹس کی خریداری کیلئے رقم پاکستان سے گئی؟جواب میں کہاکہ فلیٹس کی رقم کیسے گئی مجھے نہیں معلوم ،اس وقت میری عمرکم تھی۔

مجھے فلیٹ دادامرحوم کی طرف سے وراثت میں ملے۔الحمداللہ جوبھی کام یاکاروبارکیاقانون کے مطابق کیا۔جے آئی ٹی نے سوال کیاکہ آپ کب تک اپنے والدکے زیرکفالت رہے؟جواب میں کہا کہ جب تک اپناکاروبارشروع نہیں کیا۔کیاآپ کے والدنے آپ کوفائدہ پہنچانے کیلئے عہدے کااستعمال کیا؟کیاآپ کے والدنے کاروبارسے متعلق کبھی نہیں پوچھا؟جواب دیاکہ والدصاحب کاروبارسے متعلق پوچھتے رہتے ہیں۔قطری خاندان سے کب سے کاروبارکیا،جواب دیاکہ قطری شاہی کاندان سے کاروباردادامرحوم نے شروع کیا۔جوکچھ میرے نام پروہ قانونی ذرائع سے حاصل کردہ ہے۔

متعلقہ عنوان :