ہائر ایجوکیشن کمیشن کا زراعت سمیت 6 مختلف شعبہ جات میں اوور سیز سکالرشپ کا اعلان

اتوار 4 جون 2017 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نی زراعت سمیت 6 مختلف شعبہ جات میں اوور سیز سکالرشپ کا اعلان کردیا ہے جس کے لئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے ان شعبہ جات کے طالب علم اس مکمل فنڈڈ سکالر شپ کے تحت پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ سکالر شپسس زراعت، انجنئیرنگ و ٹیکنالوجی، منیجمنٹ سائنسز و بزنس ایجوکیشن، میڈیسن سائنسز، فزیکل سائنسز، سوشل سائنسز میں ایچ آرڈی آئی، یو ای ایس ٹی پی بیج سکس کے تحت دی جائیں گی۔