بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ محض دعوئوں پر ممکن نہیں ،اس کیلئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے ،حالیہ وفاقی بجٹ میںمرکزی حکومت نے ایک بار پھر پختونوں کیساتھ امتیازی سلوک کیا ،خیبر پختونخوامیں بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کے پیداواری منصوبوں کیلئے بجٹ میں پورا حصہ نہیں دیا،جس کیوجہ عوام میں مایوسی و محرومی میں اضافہ ہوگا
صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپائو کی وفد سے گفتگو
اتوار 4 جون 2017 19:00
(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ پختونوں کا خطہ اس وقت جس صورتحال سے دوچار ہے اسی تناظر میں اس کو نظر انداز کرنے کی بجائے یہاں پر غربت بدحالی اوربے روزگاری کے خاتمے سمیت بجلی کے پیداواری منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیے تھے لیکن وفاقی حکومت نے یہاں پر قائم مایوسی کی فضاء کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
انھوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مخلص ہوتی تووفاقی بجٹ میں منڈا ڈیم سمیت دیگر اہم بجلی منصوبوں کیلئے رقم مختص کرتی لیکن انھوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے اختلاف کی سزا یہاں کے عوام کو دیتے ہوئے اپنا تعصبانہ اور امتیازی رویہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ کے عوام کی خوشحالی اور یہاں پر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا انھوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے اپنا یہ وطیرہ نہ بدلا اورپختونوں سے ناانصافیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تونہ صرف یہاں پر پائی جانے والی محرومیوں میں مزیداضافہ ہو گا بلکہ وفاق پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔سکندر شیرپائو نے مزید کہا کہ قومی وطن پارٹی صوبہ اور پختونوں کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور ان کے حق اور ترقی و خوشحالی کیلئے ہر فورم اور ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.