سپریم کورٹ نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے قتل کے ملزم کو9سال بعد ناکافی شواہد کی بناء پر بری کر دیا

پیر 5 جون 2017 22:41

سپریم کورٹ نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے قتل کے ملزم کو9سال بعد ناکافی شواہد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) سپریم کورٹ نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے قتل کے ملزم کو9سال بعد ناکافی شواہد کی بناء پر بری کر دیا ہے ، پیرکو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ یاد رہے کہ ملزم خالد مسعود پر 2008ء میں روات سے تعلق رکھنے والے حاجی رب نواز کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔

ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنا ئی تھی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس آصف کھوسہ نے ریکارڈ کاجائزہ لینے کے بعد کہا کہ یہ ملزم کوپھنسانے کی کہانی بعد میں بنائی گئی‘ ریکارڈ سے پتہ چلتاہے کہ گواہ جھوٹے ہیں، فاضل جج نے مزید کہاکہ اس طرح کے کیسوں میں سب کو پتہ ہوتاہے کہ قتل کس نے کیا ہے لیکن جعلی شہادتوں اور نقلی گواہوں کی وجہ سے اصلی ملزم بھی بری ہو جاتے ہیں پھر کہا جاتا ہے کہ عدالت نے اصلی ملزم کوچھوڑ دیا ۔بعد ا زاں عدالت نے ملزم کوناکافی شواہد کی بناء پربری کردیا۔

متعلقہ عنوان :