توانائی کے جاری منصوبوں کو بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے بجلی کی پیداوار میں اضافے، ترسیل اور تقسیم کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں ، 2018 تک اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کر دی جائے گی

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار کا توانائی اجلاس سے خطاب

پیر 5 جون 2017 23:25

توانائی کے جاری منصوبوں کو بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے بجلی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے جاری منصوبوں کو بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے بجلی کی پیداوار میں اضافے، ترسیل اور تقسیم کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی سے متعلق معاملات کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

سیکرٹری پانی و بجلی نے بجلی کی طلب اور رسد کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے ، ترسیل اور تقسیم کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں ۔ توانائی کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ 2018 تک اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کر دی جائے گی ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :