کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 جون 2017 11:19

کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2017ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

کسٹم عدالت کے جج جج شیراز کیانی نے سماعت میں ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔ دوران سماعت ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی والدہ کی علالت کے باعث دبئی میں موجود ہیں لہٰذا وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں ۔ لیکن عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کو 21 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔


متعلقہ عنوان :