لوک ورثہ میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد

منگل 6 جون 2017 13:11

لوک ورثہ میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) لوک ورثہ نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد کیاہے۔ کیمپ میں جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں کے بچے شرکت کر رہے ہیں۔کیمپ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔جس میں صبح 10 بجے سے 1 بجے تک کلاسز جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ کے انعقاد کا مقصد گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بچوں کو مثبت سرگر میوں کی طرف مائل کرنا ہے ۔

کیمپ کے دوران بچوں کو پنجابی اور براہوی زبان سیکھائی جائے گی۔لوک ورثہ نے بچوں کے لئے خصوصی پروگرام شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد انہیں اپنے ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔سمر کیمپ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔واضح رہے کہ سمر کیمپ کا انعقاد لوک ورثہ کی معمول کی سرگر میوں کا حصہ ہے اور ہر سال گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ منعقد کیا جاتا ہے۔