کولڈ ڈرنکس لوگوں کے مزاج میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں: مولانا طارق جمیل

muhammad ali محمد علی منگل 6 جون 2017 19:31

کولڈ ڈرنکس لوگوں کے مزاج میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں: مولانا طارق جمیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جون ۔2017ء) مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنکس لوگوں کے مزاج میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے عوام کو کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ہمارے زندہ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے جسم میں موجود کاربن ڈائی آکسائڈ کا مسلسل اخراج کیا جاتا رہے۔

تاہم آج کل ہم جو کولڈ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں ان میں کاربن ڈائی آکسائڈ موجود ہوتی ہے جو ہمارے جسم میں جا رہی ہے اور ہماری موت کا باعث بن سکتی ہے۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ان کولڈ ڈرنکس اور غیر معیاری غیر خالص خوراک کے استعمال کے باعث لوگوں کے مزاج بگڑ رہے ہیں لوگوں کے مزاج میں غصہ بھرتا چلا جا رہا ہے۔ مولانا کا بیان ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :