پنجاب یونیورسٹی ‘تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

بدھ 7 جون 2017 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد اعجاز تبسم ولد محمد نواز کواردو کے مضمون میں ان کے’’اردو غزل میں مسلم تہذیب و ثقافت کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (ابتدا سے 1857ء تک) ‘‘کے موضوع پر،نصرت جبیں دختر ہدایت اللہ باجوہ کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’’فقہ الاقلیات کے مطالعے کے جدید رجحانات کا تقابلی جائزہ ‘‘ کے موضوع پراوروحید انور ولد محمد انور گجر کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پتھالوجی ) کے مضمون میں ان کے’’حشرات کش پھپھوندی کا حصول خواص کا مطالعہ اور سفید مکھی کے خلاف افادیت ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :