کالعدم بی ایل اے سے مبینہ تعلق رکھنے والے نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے غزین مری کا جلاوطنی ختم کرکے 18 برس بعد پاکستان واپس آنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 7 جون 2017 19:30

کالعدم بی ایل اے سے مبینہ تعلق رکھنے والے نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جون2017ء) کالعدم بی ایل اے سے مبینہ تعلق رکھنے والے نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے غزین مری نے جلاوطنی ختم کرکے 18 برس بعد پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سیاست کے بڑے نام نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے غزین مری نے جلاوطنی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غزین مری 18 سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے آیندہ ماہ تک پاکستان آئیں گے۔ غزین مری پر جسٹس نواز مری کے قتل اوربی ایل اے کی مدد کا الزام ہے۔ غزین مری متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :