عدالتی احکامات پرباالخصوص عمل درآمد اور ہر سطح پر پاسداری کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ
اس حوالے سے کسی بھی عذر پس وپیش یا تاخیری حربوں سے گریز کیا جائے ، پولیس رینج حیدرآباد میں اجلاس سے خطاب
بدھ 7 جون 2017 22:57
(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹرآفتاب پٹھان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹرثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹر ولی اللہ دل کے علاوہ ڈی آئی جی،ایس ایس پی حیدرآبادتمام اے ایس پیز سندھ سمیت دیگر سینئرپولیس افسران نے بھی شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے پولیس افسران پر زور دیا کہ مفرور واشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں اور انکے خلاف منظم وبھرپورکریک ڈاؤن کے حوالے سے جاری احکامات پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ مختلف مقدمات میں مفرور ایسے تمام ملزمان کہ جو ابتک روپوش اور عدم گرفتار ہیں انہیں اشتہاری قرار دیئے جانیکے حوالے جملہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ گشت,اسنیپ چیینگ، ریکی نگرانی پکٹنگ اور انٹیلی جینس فرائض ہر مامور افسران اور جوانوںکو مفرورواشتہاری ملزمان کی جملہ تفصیلات کی فہرست لازمی فراہم کی جائے تاکہ ایسے تمام ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس رپورٹنگ سینٹرزکے قیام کے حوالے سے جاری فنڈز کے استعمال کو شفاف بناتے ہوئے منتخب کردہ مقامات پر انکے فوری قیام کے لیئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ نیو ریکروٹس کی تنخواہوں کے اجراء کو عیدالفطر سے قبل یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام ضروری دستاویزات کی جلد سے جلد ترتیب کا متعلقہ شیٹ کلرکس ودیگر اسٹاف کو باقاعدہ پابند کیا جائے بصورت دیگر سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔آئی جی سندھ نے رمضان المبارک سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ دوسرے اور تیسرے عشرے کے دوران یوم شہادت حضرت علیؓ،طاق راتوں،شب قدرکے موقع پر سیکیورٹی کے فول ہروف اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تمام مساجد،نماز تراویح،محافل شبینہ کے کھلے مقامات،امام بارگاہوں،مزارات، درگاہوں، قبرستانوں وغیرہ پر جملہ پولیس حکمت عملی ولائحہ کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.