اس دور کا بڑا شاہوکار وہی ہے جس کو معلومات اور مہارت ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کاوزیر اعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم تقریب سے خطاب

جمعرات 8 جون 2017 16:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے جو طلبہ اور اسکالر کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرینگے، ان کے پاس زیادہ سے زیادہ معلومات ہوگی اس دور کا بڑا شاہوکار وہی ہے جس کو معلومات اور مہارت ہے، ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی نے چند ہی سال میں بڑی ترقی کی ہے اور یہاں کے اساتذہ اور اسکالروں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کے نہ صرف ایوارڈ مل رہے ہیں بلکہ مختلف اداروں کے پالیسی ساز فورمز کا ممبر بھی بنایا جا رہا ہے، مہران یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کے تیسرے مرحلے میں کُل 1169 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے تقریب میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکڑونکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی اور لیپ ٹاپ اسکیم کے فوکل پرسن ڈاکٹر تنویر فلپوٹو نے بھی شرکت کی-

متعلقہ عنوان :