پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن بن گئے

آستانہ میں تنظیم کی2 روزہ سربراہی اجلاس میں دو ہمسایہ ریاستوں کو باقاعدہ طور پر مکمل رکن تسلیم کر لیا گیا

جمعرات 8 جون 2017 23:33

پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن بن گئے
آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے نئے رکن بن گئے ۔جرمن خبررساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘کے مطابق پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے نئے رکن بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے اس تنظیم کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں جنوبی ایشیا کی ان دو ہمسایہ ریاستوں کو باقاعدہ طور پر مکمل رکن تسلیم کر لیا گیا۔

چینی صدر شی جِن پِنگ اس اجلاس میں شاہراہ ریشم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے معاملے کو اٹھا رہے ہیں۔ 1996 میں قائم ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں چین کے علاوہ روس، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ بھارت کو 2005 سے مبصر کا درجہ حاصل ہے۔ ایران اور منگولیا بھی ایس سی او کے رکن بننے کے خواہش مند ہیں۔

متعلقہ عنوان :