ن لیگ جلد پاناما کیس جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرنے والی ہے: خورشید شاہ کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 جون 2017 22:37

ن لیگ جلد پاناما کیس جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرنے والی ہے: خورشید شاہ کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جون ۔2017ء) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ جلد پاناما کیس جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کرنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت چیف جسٹس کا فون ٹیپ کروا رہی ہے۔ جبکہ ن لیگ جلد پاناما کیس جے آئی ٹی کا بائیکاٹ بھی کرنے والی ہے۔ ن لیگ نے اداروں کے ساتھ ٹکراو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ن لیگ سیاسی شہید بننے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔