Live Updates

سوشل میڈیا نے میری تقریر کو توڑ مروڑ کر دکھایا جیسے کلبھوشن سے بڑادہشتگرد ہوں ، سینیٹر نہال ہاشمی

میڈیا میری 14منٹ کی پوری تقریر سنائے،میرا بیان عمران خان کے روئیے کا ردعمل تھا،300کنال کے گھر میںرہنے والوں کو کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا جاتا ،میں کسی کے ہاتھوں میں نہیں کھیل رہا،سینیٹر نہال ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 9 جون 2017 18:16

سوشل میڈیا نے میری تقریر کو توڑ مروڑ کر دکھایا جیسے کلبھوشن سے بڑادہشتگرد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے سوشل میڈیا نے میری تقریر کو توڑ مروڑ کر دکھایا جیسے کلبھوشن سے بڑادہشتگرد ہوں ،میڈیا سے میری 14منٹ کی پوری تقریر سنائے،میرا بیان عمران خان کے روئیے کا ردعمل تھا،300کنال کے گھر میںرہنے والوں کو کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا جاتا ،میں کسی کے ہاتھوں میں نہیں کھیل رہا۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا میری 14منٹ ی پوری تقریر سنائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع کے بعد میرے سارے گارڈز ہٹالیے گئے۔میں نے ایک لفظ بھی عدالت کے خلاف نہیں کہا ۔میرا بیان عمران خان کے روئیے کا ردعمل تھا۔نہال ہاشمی نے مزید کہا 300کنال کے گھر میں رہنے والوںکا کرئی شوکاز نوٹس نہیں دیا جاتا۔سوشل میڈیا نے میری تقریر کو توڑ مروڑ کر دکھایا۔ جیسے کلبھوشن نے بڑا دہشتگرد میں ہوں ۔انہوں نے مزید کہا میں کسی کے ہاتھوں میں نہیں کھیل رہا۔خان صاحب ساری دنیا آپ کا پیچھا چوڑ دے گی۔میں نہیںچھوڑوں گا۔میں 8دن سے تنہاتھا۔آج پہلی بار اپنی پارٹی کے لوگوں سے ملاہوں۔( خ ف)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات