قطر بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی مالی معانت کررہا ہے- امریکی صدر ٹرمپ کا خطے کے ممالک سے ”ڈومور“کا مطالبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 10 جون 2017 10:46

قطر بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی مالی معانت کررہا ہے- امریکی صدر ٹرمپ ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2017ء) امریکا نے ایک مرتبہ پھر قطرکے بارے میں موقف تبدیل کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ قطر بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی مالی معانت کررہا ہے- وائٹ ہاﺅس میں رومانیہ کے صدر سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ مالی معاونت کو فوری طور پر روک دے۔انہوں نے خطے کے دوسرے ممالک ”ڈومور“کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت کے درس کو روکیں اور دہشت گردی کے حمایتی نظریات کو ختم کریں اور ایسا جلدی کریں۔

خیال رہے کہ اس بیان سے چند دن پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ ان کی وجہ سے ہی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں قطر پر اس کے ہمسایہ ممالک نے دباﺅ ڈالنا شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کے مطابق ان کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور حالیہ واقعات ہو سکتا ہے کہ دہشت گردی کے خوف کے خاتمے کی ابتدا ہو۔

امریکی صدر کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ قطر کے ناکہ بندی میں نرمی کریں۔انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی کی وجہ سے نہ صرف خوراک کی قلت کا سامنا ہے بلکہ اس سے قطر میں زبردستی خاندانوں کو الگ کیا جا رہا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے اس کےساتھ کہا کہ ناکہ بندی کے نتیجے میں خطے میں امریکی کارروائیوں اور دولت اسلامیہ کے خلاف لرائی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔سعودی عرب اور قطر میں تنازع کی وجہ سے تیل کی قیمتوں، آمدورفت اور قطر میں اشیا کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :