جے آئی ٹی کے رویے پر صدر نیشنل بنک نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 جون 2017 10:57

جے آئی ٹی کے رویے پر صدر نیشنل بنک نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جون 2017ء): جے آئی ٹی کے رویے پر نیشنل بنک کے صدر سعید احمد نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ جےآئی ٹی میں جو بھی پیش ہوعزت سے پیش آیاجائے۔ لیکن جے آئی ٹی نے عدالتی حکم کے برعکس دھمکایا اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ صدر نیشنل بنک نے بتایا کہ مجھ سے انٹرویو کے 3سیشن ہوئے ۔

(جاری ہے)

پہلے سیشن سے قبل مجھے 5گھنٹے کا انتظار کروایا گیا۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں کوئی سزائے موت کا مجرم ہوں۔ جے آئی ٹی میں مسلسل 12 گھنٹے تک مجھ سے سوالات کیے گئے۔ ابتدائی سوالات کےبعد مجھے دستاویز پڑھنے کے بعد بیان دینےکے لیےکہا گیا۔ صدرنیشنل بینک سعیداحمد نے یہ خط 5جون کو رجسٹرار سپریم کورٹ کولکھا تھا جس میں انہوں نے جے آئی ٹی میں پیشی کے وقت جے آئی ٹی کے رویے سے متعلق آگاہ کیا۔