پشاوریونیورسٹی کے پرووائس چانسلرڈاکٹرمحمدعابد چین کے دورے سے واپس پہنچ گئے

ہفتہ 10 جون 2017 11:23

پشاوریونیورسٹی کے پرووائس چانسلرڈاکٹرمحمدعابد چین کے دورے سے واپس ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) پشاوریونیورسٹی کے پرووائس چانسلرڈاکٹرمحمدعابد سی پیک کے تحت چین کاتعلیمی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ،جامعہ پشاورچائنہ سٹڈی سیل کے کوارڈینٹرپروفیسرزاہد انوربھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے چین کی تاریخی شہراوراولین دارلخلافہ شی آن میں منعقدہ بین الاقوامی وائس چانسلرزکانفرنس میں بھی شرکت کی اورچین کے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پربھی دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :