یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورکو جلد آئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، پروفیسر افتخار

ہفتہ 10 جون 2017 12:40

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورکو جلد آئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے وائس چانسلر تعینات کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالنے کے موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی سر براہان کا اجلاس طلب کیا،جس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنور محمد،رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں اور فیکلٹی ارکان نے شرکت کی اور انہیں بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کے یونیورسٹی کو پاکستان انجینئرنگ کو نسل کی پا لیسی کے تحت جلد از جلد آئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے یونیورسٹی کے ملازمین کی ترقیوں ا ور نئی تقرریوں کے لئے سلیکشن بورڈ کے انعقاد کا حکم بھی جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :