بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں پی بی سی سی کی سب کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 10 جون 2017 16:59

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں پی بی سی سی کی ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں پی بی سی سی کی سب کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ پروفیسر محمد اسلم کنوینر کمیٹی منعقد ہوا جس میں چیئرمین ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑاور سیکرٹری سرگودھا بورڈ پروفیسر سرفراز احمد نے شرکت کی،میٹنگ میں پنجاب بورڈز ایمپلائز ایسوسی ایشن لاہورکے سابق صدر چوہدری محمد اسلم گجر کی طرف سے ایجوکیشن بورڈ پنجاب کے ملازمین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں چیئرمین پی بی سی سی کو دی گئی درخواست کے حوالہ سے بحث شروع ہوئی اور شرکاء نے باہمی افہام و تفہیم و غورو خوض سے سفارشات مرتب کیں جوحتمی منظوری و مزید کارروائی کیلئے جلد ہی پی بی سی سی کی اگلی میٹنگ میں پیش کر دی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :