ہنگو‘ تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوروں کا سرغنہ گرفتار،چارچوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

اتوار 11 جون 2017 22:30

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوروں کا سرغنہ گرفتار،چارموٹرسائیکل برآمد،زیرحراست ملزم کاپولیس کے سامنے درجنوں موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد فرید نے میڈیا کوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر علاقہ سرک دانہ میں کاروائی کرتے ھوئے موٹرسائیکل چوروں کے سرغنہ رسول محمدولدحنیف محمد سکنہ سرک دانہ کوگرفتارکرکے چوری ھونے والی4موٹرسائیکل اورموٹرسائیکل کے ھزاروں پرزے برآمد کرلئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایس ایچ او ہنگو محمد فرید کے مطابق گرفتار ملزم سے بدوران تفتیش مزید چوری کے انکشافات متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :