چیئرمین ایس ای سی پی کمیٹی کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہیں: اعتزاز احسن
نواز شریف دبائو بڑھا کر پناما کیس کا فیصلہ اپنے حق میں کرانا چاہتے ہیں ، رہنما پیپلزپارٹی
اتوار 11 جون 2017 23:50
(جاری ہے)
نواز شریف کی کوشش ہے کہ جے آئی ٹی اور عدلیہ کو متنازعہ بنایا جائے ، نواز شریف کی دوسری کوشش جے آئی ٹی سے دبائو کے ذریعے فیصلہ لینا ہے۔
جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر خود مسلم لیگ ن کی طرف سے لیک ہوئی جبکہ ایس ای سی پی کے چیئرمین جے آئی ٹی کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی اوپن ہوتی تو کسی کی طرف سے بدسلوکی کے الزامات نہیں لگ سکتے تھے، نوا ز شریف جے آئی ٹی سے دبائو کے ذریعے فیصلہ لینا چاہتے ہیں جبکہ ایس ای سی پی کے چیئرمین جے آئی ٹی کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کا پلان بی اور پلان سی ضرور ہوتا ہے اور اس میں سپریم کورٹ پر حملے کا منصوبہ بھی ضرور شامل ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف پر جو الزامات لگائے ہیں وہ بالکل درست ہیں لیکن ان پر خود بھی اسی قسم کے الزام کا بار ثبوت آگیا ہے۔ عمران خان پر فوجداری الزام نہیں لگتا بلکہ ان پر زیادہ سے زیادہ الزام یہی ہوگا کہ انہوں نے اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کیے دوسری جانب نواز شریف کا معاملہ مجرمانہ ہے جس میں منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے کے جرائم آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی کی حد تک نواز شریف اور عمران خان تو دونوں ہی پھنستے ہیں لیکن نااہلی کے بعدنواز شریف کے خلاف نیب کا کیس بھی بن سکتا ہے جبکہ عمران خان کے خلاف یہ کیس نہیں بنے گا، اگر ایک نا اہل ہوگا تو دوسرا بھی گھر جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پر ماضی میں حملے کے وقت بھی نواز شریف نے سجاد علی شاہ کو 7 دن کی مہلت کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ موٹروے کا افتتاح کرنے دیںاس کے بعد خود ہی استعفیٰ دے کر گھر چلا جائیں گا۔ ان سات دنوں میں انہوں نے کوئٹہ بینچ سے سٹے آرڈر بھی لے لیا اور سپریم کورٹ پر حملہ بھی کردیا۔ ن لیگ کے خلاف سپریم کورٹ حملہ کیس میں آج تک سماعت نہیں ہوئی، مسلم لیگ ن کا پلان بی اور پلان سی ضرور ہوتا ہے اور اس میں سپریم کورٹ پر حملے کا منصوبہ بھی ضرور شامل ہوگا۔ ان کا طریقہ بڑا دلچسپ ہے ، پہلے یہ زیادہ سے زیادہ ٹائم لینے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران اپنا کام دکھاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.